پی سی بی کا سابق بلے باز انضمام الحق کو بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ

پی سی بی کا سابق بلے باز انضمام الحق کو بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ

 لاہور (آئی این پی) پی سی بی نے سابق مایہ ناز بلے باز انضمام الحق کو بیٹنگ کوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے حالیہ میچز ٹیم کی مسلسل ناکامیوں کے بعد گرانٹ فلاور کو فارغ اور بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری انضمام کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پی سی بی گرانٹ فلاور کی کارکردگی سے خوش نہیں کیونکہ ان کی کوچنگ سے اب تک گرین شرٹس کی بیٹنگ میں کوئی تبدیلی نہیں جبکہ ان کے کوچ بننے کے بعد سے اب تک پاکستان ٹیم کو چھ ون دے سیریز میں شکست ہوچکی ہے۔ رپورٹس کے مطابق انضمام الحق کے حوالے سے پی سی بی نے ہیڈ کوچ وقار یونس سے مشاورت مکمل کرلی ہے اور انہوں نے بھی سابق کپتان کو بیٹنگ کوچ بنانے کی منظوری دیدی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی