کیوی بلے باز جمی ہاؤ کل 33ویں سالگرہ منائیں گے

کیوی بلے باز جمی ہاؤ کل 33ویں سالگرہ منائیں گے

 آکلینڈ( نیٹ نیوز )نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کے ٹاپ آرڈر کے بلے باز جمی ہاؤ کل اپنی 33ویں سالگرہ منائیں گے ۔ وہ 19 مئی 1981 کوپیدا ہوئے ۔ انہوں نے اپنے کیرئر کے دوران 19 ٹیسٹ،41 ایک روزہ اور 5ٹوئنٹی20 میچز کھیلے ہیں ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں 772 رنز، ایک روزہ کرکٹ میں 1046 رنزاور ٹوئنٹی 20کرکٹ میں 56 رنز بنائیں ہے ۔ جمی ہاؤ نے اپنے کیرئر کاپہلا ٹیسٹ میچ9 سے 13مارچ 2006 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ٹیسٹمیچ 26 سے 30 مارچ 2009کو بھارت کے خلاف کھیلا ۔ پہلا ایک روزہ میچ 31دسمبر2005 کو سری لنکا کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ایک روزہ میچ 8 مارچ 2011 کو پاکستان کے خلاف کھیلا ۔ پہلا ٹوئنٹی 20 میچ 23نومبر 2007کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا جبکہ آخری ٹوئنٹی 20 میچ 13جون 2008کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی