پاک زمبابوے سیریز ،آئی سی سی کا میچ آفیشلز پاکستان بھیجنے سے انکار
لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور زمبابوے کی سیریز کے لیے آئی سی سی نے اپنے آفیشلز پاکستان بھجوانے سے انکار کردیا ہے جبکہ دونوں ملکوں کو اپنے اپنے امپائرز کی تعیناتی کا اختیار دیدیا ہے جس پر دونوں کرکٹ بورڈز نے امپائرز کے پینل کا اعلان کر دیا گیا پاکستان نے سیریز کے لیے تین جبکہ زمبابوے نے ایک امپائر مقرر کیا ہے۔زمبابوے کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کے علیم ڈار، احسن رضا اور شوزب رضا امپائرنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ زمبابوے کے رسل ٹسل تمام پانچ میچوں میں امپائر کے فرائض ادا کریں گے۔اظہر خان کو سیریز کے لیے میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اورزمبابوے کے درمیان تین ون ڈیز اور دو ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کے لیے زمبابوے کی ٹیم منگل کو پاکستان پہنچے گی جس کے لئے حکومت نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے ۔