سپر ایٹ ٹی 20،لاہور لائنز نے دوسرے سیمی فائنل میں راولپنڈی ریمز کو شکست دیکرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی سپر ایٹ ٹی 20ٹورنامنٹ میں لاہور لائنز نے دوسرے سیمی فائنل میں راولپنڈی ریمزکو4وکٹوں سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہےاورفائنل میں لاہور لائزکا مقابلہ سیالکوٹ سٹالینز سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریمز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور لاہور لائنز کو جیتنے کیلئے 101رنز کا ہدف دیا جسے مخالف ٹیم نے 6وکٹوں کے نقصان پر حا صل کر لیا۔راولپنڈی کی طرف سے طیب ریاض نے سب سے زیادہ 22رنز سکور کئے جبکہ لاہور کی طرف سے احمد شہزاد نے شاندادر بیٹنگ کرتے ہوئے 7چوکوں کی مدد سے 58رنز بنائے ۔احمد شہزاد کو نصف سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرارد یا گیا۔