مدارس کے خلاف زہر اگلنے والے ہر میدان میں ناکام ہوں گے،حافظ ذاکر الرحمن

مدارس کے خلاف زہر اگلنے والے ہر میدان میں ناکام ہوں گے،حافظ ذاکر الرحمن

لاہور (پ ر) دینی مدارس اور علماء‘ انبیاء کرام کے مشن کے وارث ہیں‘ مدارس کے خلاف زہر اگلنے والے ہر میدان میں ناکام ہوں گے۔ مدارس سے دہشت گرد نہیں بلکہ اولیاء کرام نکلتے ہیں۔ ان خیالات کے اظہار اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی نے مرکز 106 راوی روڈ میں مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں مدارس کے تحفظ کے لیے تجدید عزم کیا گیا اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر پرویز رشید نے تین دن کے اندر معافی نہ مانگی تو لاہور بتی چوک میں تاریخی دھرنہ ہو گا اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حرمین شریفین کے تحفظ اور سعودی عرب کی سالمیت کے لیے آل پنجاب تحفظ حرمین شریفین کانفرنس 30 مئی کو منی اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں منعقد کی جائے گی۔ حافظ فیصل افضل شیخ نے کہا کہ پرویز رشید جیسے افراد ہی مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ میاں نواز شریف فوری نوٹس لیں وگرنہ حالات خراب ہو جائیں گے۔ مدارس اسلام کے قلعے ہیں انہیں میلی آنکھ سے دیکھنے والے مسلمان نہیں مرزائی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1