سازشی عناصر دھرنوں کی آڑ میں ملک کی ترقی و خوشحالی کے پیچھے پڑ گئے،رانا بابر

سازشی عناصر دھرنوں کی آڑ میں ملک کی ترقی و خوشحالی کے پیچھے پڑ گئے،رانا بابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ ملک میں ڈ ویلپمنٹ اور ریسرچ کے لئے بڑی رقم درکار ہے ۔اس رقم کا حصول اسی صورت میں ممکن ہے جب ہم زیادہ ٹیکس دیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کو پاکستان کے عوام نے مئی2013ء کے انتخابات میں ایک بڑا مینڈیٹ دیالیکن آخر کیوں صرف ایک برس بعد ہی سازشی عناصر دھرنوں کی آڑ میں ملک کی ترقی و خوشحالی کے پیچھے پڑ گئے،بلاشبہ ان تمام عوامل کے تانے بانے گھناؤنی سازش سے جا ملتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک پر دھرنوں کے باعث پڑنے والی منفی اثرات آج بھی محسوس کیے جارہے ہیں ۔دھرنوں کے باعث پاکستان کو ایسا گہرا گاؤ لگایا گیا جس کا زخم آج بھی تازہ ہے۔ گذشتہ برس ہونے والے دھرنوں اوراحتجاج کی سیاست کے باعث قومی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچا۔دھرنوں کے باعث چین کے صدر کا ستمبر میں دورہ پاکستان منسوخ ہوا ۔انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ہے اوردونوں ملکوں کی دوستی سمندر سے گہری،شہد سے میٹھی ،ہمالیہ سے بلند اورفولاد سے زیادہ مضبوط ہے،دونوں ملکوں کے اتفاق رائے سے اسلام آباد میں ہونیوالے توانائی ،انفراسٹرکچر اوردیگر شعبوں میں تعاون کے حوالے سے اربوں ڈالر کے معاہدے بعد میں بیجنگ میں طے پائے جس کی وجہ صرف اورصرف دھرنا سیاست تھی