عمران خان جیسے سیاستدان ملک میں معاشی استحکام قائم نہیں ہونے دیتے ،اللّٰہ رکھا چوہدری

عمران خان جیسے سیاستدان ملک میں معاشی استحکام قائم نہیں ہونے دیتے ،اللّٰہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( پ ر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کی سیاست مسترد کر دی ہے۔ عمران خان جیسے سیاستدان ملک میں معاشی استحکام قائم نہیں ہونے دیتے ۔ پاکستان زرعی ملک ہے او ردنیا کاچوتھا بڑا دودھ پیدا کرنے والا ملک ہے اس کے باوجود ہم زراعت اور لائیوسٹاک کے شعبوں میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔پاکستان مشرق وسطی کے لئے گرین باسکٹ کی حیثیت رکھتا ہے لیکن ہم اس سے بھی فائدہ نہیں اٹھا سکے۔اس کی بنیادی وجہ ہماری منصوبہ بندی کی کمز وریا ں ہیں۔اب مسلم لیگ ن کے دور میں ترقیاتی کام شروع ہوئے تو عمران خان پھر سازش کرنے میدان میں آگئے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ شفاف انداز میں حکمرانی ہے اور ہم نے ہر دور میں صوبے کی ایک ایک پائی امانت سمجھ کر عوام پر خرچ کی ہے،کوئی ہم پر انگلی نہیں اٹھاسکتا ۔بجلی کے منصوبوں کیلئے دن رات کام کیا جارہا ہے ۔اپنا پیٹ کاٹ کر بجلی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے وسائل فراہم کریں گے۔تقریروں کا وقت گزر چکا ہے اب عملی میدان میں کام کرکے دکھانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی سے بجلی کے منصوبے لگانے کیلئے کام کیا جاررہا ہے ۔پنجاب میں ایل این جی سے 1200میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے ۔اگلے اڑھائی برس میں 1200میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ملک و قوم کی قسمت سنوارنے کیلئے سادگی اورکفایت شعاری اختیار کرکے بچائے گئے وسائل بجلی کے کارخانے لگانے کیلئے استعمال کریں گے