سیلز ٹیکس نوٹسز سے چھوٹے تاجروں کو ہراساں کرنے کاسلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے،راجہ عدیل

سیلز ٹیکس نوٹسز سے چھوٹے تاجروں کو ہراساں کرنے کاسلسلہ فوری طور پر بند کیا ...

 لاہور(وقائع نگار)انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے کہا ہے کہ سیلز ٹیکس نوٹسز سے چھوٹے تاجروں کو ہراساں کرنے کاسلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اپنا لائحہ عمل تبدیل کرے چھوٹے تاجروں پر پہلے ہی بہت زیادہ دباؤ ہے اور وہ ٹیکس نظام کی بابت زیادہ آرگنائز نہ ہیں انہوں نے کہا کہ ودھ ہولڈنگ ٹیکس کی شق149اور 165پر عملدرآمد کرنے کے سلسلہ میں تاجر کسی طور پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس ایجنٹ کا کردار ادا نہیں کرسکیں گے ۔راجہ عدیل نے کہا کہ ایف بی آر جب بھی کوئی فیصلہ کرے یا کوئی نیا طریقہ کار وضح کرے تو تاجروں کو اس قانون پر عملدرآمد کرنے کا طریقہ کار بھی بتایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سال ڈیڑھ سال بعد تاجروں کو معلوم ہوتا ہے کہ یہ قانون بنایا گیا تھا پھر اس قانون کے تحت چھوٹے تاجروں کو نوٹسز جاری کردیئے جاتے ہیں جن سے تاجر برادری سخت پریشان ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس نظام کو سادہ بنائے اور اصول ،قاعدے اور ضابطے کے مطابق مارکیٹوں میں تاجروں کو اس کے بارے میں سکھائے کیونکہ مارکیٹ میں بیٹھے ہوئے تاجر ٹیکس کی باریکیوں کو نہیں سمجھ سکتے اور نہ ہی وہ ان سے آگاہ ہوتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1