اسلام دشمن طاقتوں کا آلہ کار بننے والے اسلام اور مسلمانوں کے کسی بھی طرح خیر خواہ نہیں،حافظ عبدالکریم

اسلام دشمن طاقتوں کا آلہ کار بننے والے اسلام اور مسلمانوں کے کسی بھی طرح خیر ...

 لاہور(پ ر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ و رکن قومی اسمبلی حافظ عبدالکریم نے کہا ہے کہ یہود و ہنود کی شہ پر مسلم ممالک کے اندر فساد اور انارکی پیدا کرنے والے منافقین امت مسلمہ کے لیے شدید خطرہ بن چکے ہیں۔ اسلام دشمن طاقتوں کا آلہ کار بننے والے اسلام اور مسلمانوں کے کسی بھی طرح خیر خواہ نہیں۔ یہ ہمیشہ امت مسلمہ اور اسلام کے خلاف ہونے والی مذموم کارروائیوں میں اہم کردار ادا کرنے والے ہیں۔ مشرق وسطی میں آج بھی ابتر صورتحال کے ذمہ دار یہی منافق ہیں جو بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مسلم دشمن طاقتوں کی شاباشی حاصل کرنے کی غرض سے ملکوں میں فساد برپا کرنے میں دن رات مصروف عمل ہیں۔گذشتہ روز مرکزی دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں پھییلنے والا انتشار امت مسلمہ کے لیے انتہائی پریشانی اور تشویش کا باعث ہے۔ ایران مذموم سازشوں اور حوثی باغیوں کی پشت پناہی سے باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران باقاعدہ طور پر خلیجی عرب ممالک میں انتشار پھیلانے کا باعث بن رہا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے۔ سعودی عرب پر ہونے والے حملے انتہائی شرمناک فعل ہے۔ حملوں میں ملوث حوثی باغیوں کی مکمل سپورٹ کرنے والا ایران اسلام کی جڑوں کو کاٹنے میں مصروف عمل ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1