12سومیگا واٹ بجلی منصوبہ کیلئے بنکوں سے فنڈنگ خوش آئند ہے، افتخار بشیر

12سومیگا واٹ بجلی منصوبہ کیلئے بنکوں سے فنڈنگ خوش آئند ہے، افتخار بشیر

لاہور(پ ر) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیرسابق ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبرآف کامرس نے وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں شیخوپورہ کے نزدیک 1200میگا واٹ گیس سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبہ کیلئے حبیب بنک اور نیشنل بنک سے84ارب روپے حاصل کرنے کیلئے معاہدے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے12سومیگا واٹ بجلی منصوبہ کیلئے بنکوں سے فنڈنگ خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے پنجاب حکومت کی سنجیدہ کوششیں ضرور برآور ثابت ہونگی، ملک کے اندر توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے پاور منصوبوں کی تکمیل سے صنعتیں اپنی پوری پیداواری صلاحیت کے مطابق کام کریں گی توانائی بحران کے خاتمہ سے حکومت کا صنعتی ترقی کا ویژن مکمل ہوگا اور حکومت کا صنعتی لحاظ سے پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا ۔افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے لیے حکومت کی ملک کے اندر دستیاب وسائل کے استعمال کے ساتھ ساتھ غیر ملکی اداروں سے معاہدے خوش آئند ہے اورامید ہے کہ ان اقدامات سے جلد ہی ملک سے توانائی بحران اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے ملک کے اندر غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی اور کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہوگا۔   ں کی اموات کادلخراش واقعہ،ذمہ دار نا اہل حکمران ہیں ۔عوامی تحریک

مزید : میٹروپولیٹن 1