تعلیم دوست حکومت نے شعبے تعلیم کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے،عابد صدیقی

تعلیم دوست حکومت نے شعبے تعلیم کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے،عابد صدیقی

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ جس معاشرے میں اساتذہ کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جائے اُس معاشرے کی تربیت کیا ہو گی۔ تعلیم دوست حکومت نے شعبے تعلیم کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے اساتذہ کو معاشرے کے ہونہاروں کی تربیت کی بجائے اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر لانے والی مسلم لیگ ن کی حکومت ایک خاص منصوبے کے تحت ملک کا تعلیمی نظام تباہ کرنے کے درپے ہے یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قابل احترام اساتذہ کی سڑکوں پر موجودگی نے ساری قوم کا سر شرم سے سرشار ہے لیکن حکمرانوں کے کانوں پر جوں نہ رینگنا حکمرانوں کی تعلیم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دانش سکولوں کا ٹنڈورا پیٹنے والے حکمران اساتذہ کے جائز مطالبات پر توجہ دیں اور خدارا ملک کی تعلیمی نظام کو تباہی کے دھانے پر نہ پہنچایں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1