شرح سودمیں اضافہ معیشت کے لیے خطرناک ہے،طارق نبیل

شرح سودمیں اضافہ معیشت کے لیے خطرناک ہے،طارق نبیل

 لاہور(وقائع نگار)پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکر ٹری طارق نبیل نے کہا ہے کہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی، انرجی بحران، امن وامان کی خراب صورتحال اور شرح سودمیں اضافہ معیشت کے لیے خطرناک ہے۔ ان مسائلوں کو حل کیے بغیر معاشی ترقی ناممکن اور کاروبار کی سست رفتاری ختم نہیں ہوسکتی۔ حکومت کو چاہیے کہ ٹرانسپورٹروں اور تاجروں کی طرف سے د رپیش مسائل کو دور کیا جائے اور کاروبار کی بہتری کے لیے تجاویز پربھی عمل کیا جائے ۔اُنھوں نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹرز پر امید ہیں کہ حکو مت وقت ٹرانسپورٹ سیکٹر کودر پیش مسائل کے حل کے لیے جدو جہد جاری رکھے گی اور کاروباری سر گر میو ں کے فروغ کے لیے ٹرانسپورٹرز حکو مت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ میاں برادران اپنے عوامی وعدہ کی تکمیل کو عملی جامہ پہنا نے کے لیے بجلی و گیس بحران کا خاتمہ کے لیے ٹھو س اقدامات اٹھائے تاکہ معیشت کا پہیہ پٹری پر رواں رہ سکے اور کاروباری سر گر میوں کو فروغ ملنے سے جہاں بے روزگاری کی شر ح میں کمی واقع ہو گی وہیں مہنگائی کا گراف بھی نیچے گرے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1