چوہدری نثار کارکردگی کو چھپانے کے لئے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہیں ،یاسر گیلانی

چوہدری نثار کارکردگی کو چھپانے کے لئے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہیں ،یاسر ...

 لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے وفاقی وزیر چوہدری نثار کے بیان پرسخت ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف اپنی کارکردگی کو چھپانے کے لئے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہیں مسلم لیگ ن کے آپس کے اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں پوری قوم مسلم لیگ ن کے طرزِ حکمرانی سے تنگ آ چکی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزمیاں مبشر یعقوب، ندیم مبشر سندھو، اکبر علی انجم، میاں محمد علی، شاہ نواز خان، ارشاد سیٹھی، حاجی شوکت، خالد فاروق، زاہد عباس، میاں مظفر اور لالہ محبوب اکبر کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے حواریوں کا تحریک انصاف پر تنقید کا نوٹس لیتے ہوئے موذوں حکمت عملی اپنانے کا جائزہ لیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ عوام مسلم لیگ ن کے وزیروں مشیروں کی کارکردگی سے بخوبی آگاہ ہے وہ ان کے اوچھے ہتھکنڈوں میں نہیں آئیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1