مدارس رشدو ہدایت کا سرچشمہ اورعلم و حکمت کے مراکز ہیں،مفتی ظفر جبار

مدارس رشدو ہدایت کا سرچشمہ اورعلم و حکمت کے مراکز ہیں،مفتی ظفر جبار

 لاہور( پ ر ) جماعت اہلسنت پاکستان نے کہا ہے کہ مدارس رشدو ہدایت کے سرچشمہ اورعلم و حکمت کے مراکز ہیں پرویز رشید نے شعائر اسلام اور دینی مدارس کے خلاف قادیانی زبان استعمال کر کے امت مسلمہ کی دل آزاری کی۔قرآن وسنت کی تعلیمات پر عمل کئے بغیر دنیا و آخرت میں کامیابی ناممکن ہے ۔اشتعال انگیز خطبے اور تقاریر سے امت کی اصلاح ممکن نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت لاہور کے ناظم اعلیٰ مفتی ظفر جبار چشتی، لاہور کے امیرسید شمس الدین بخاری،مولانا علامہ اشرف علی سعیدی،قاری نذیر احمد قادری اور محمداسلم نواز قادری سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کیا۔علماء ومشائخ دعوت و تبلیغ کے ذریعے وحدت امت کیلئے اپنا کرداراداکریں۔    نہوں نے کہا کہ مسلم ممالک میں فرقہ وارانہ سوچ کوفروغ دینا اغیار کی سازش ہے۔اختلاف رائے کے نام پر کسی بھی شخص کاخون بہانااسلام کی تعلیمات کے منافی ہے۔تکفیری سوچ نے مسلمانوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4