جہاں اقتدارکی ہوس ہو وہاں اقدارکاجنازہ اٹھ جاتا ہے،طاہراقبال خان

جہاں اقتدارکی ہوس ہو وہاں اقدارکاجنازہ اٹھ جاتا ہے،طاہراقبال خان

 لاہور(پ ر)خاکسار تحریک پاکستان کے مرکزی ترجمان طاہراقبال خان نے کہا کہ جہاں ہردوسرے سیاستدان کواقتدارکی ہوس اورایک دوسرے سے حسدکامرض ہووہاں جمہوری ،سیاسی اوراخلاقی اقدارکاجنازہ اٹھ جاتا ہے۔پاکستان میں جولوگ زندگی بھر کونسلر منتخب نہیں ہوسکتے وہ بھی وزرات عظمیٰ کے خواب دیکھتے ہیں۔سیاستدان خواب ضروردیکھیں مگر انہیں شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے سیاست اورجمہوریت کاخانہ خراب نہ کریں۔پاکستان میں کئی صدر، وزرائے اعظم اورفوجی آمر آئے اورچلے گئے مگر عوام جس نجات دہندہ کے منتظر ہیں وہ ابھی تک نہیں آیا۔وہ والٹن روڈ پر ایک استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے ۔ طاہراقبال خان نے مزیدکہا کہ کسی بھی ملک کومضبوط اورمحفوظ بنانے کیلئے افرادنہیں اداروں کی مضبوطی اہم ہوتی ہے، سیاستدانوں کااپنے تنازعات میں افواج پاکستان کوگھسیٹناناقابل فہم اورناقابل برداشت ہے ۔انہوں نے کہا کہ نظریہ ضرورت کے تحت متحدہونیوالے سیاستدان رہبرنہیں رہزن ہیں۔مک مکاکی سیاست کومکامارنے اورملیا میٹ کرنے کاوقت آگیا ۔     ۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کوبلیم گیم میں مزاآتا ہے اسلئے جان بوجھ کر عوامی ایشوزکوفوکس نہیں کیا جاتا،عوام اس نظام کومنطقی انجام تک پہنچادیں ۔ موجودہ نظام کے تحت قومی مجرموں کااحتساب ہوگااورنہ پاکستان میں کبھی شفاف الیکشن ہوں گے کیونکہ یہ جمہوریت عام آدمی نہیں صرف سرمایہ داروں کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ وڈیروں اورسرماداروں کا کلب ہے ،میں جوجماعت بناؤں گاوہ عام آدمی کوطاقتوربنائے گی۔ عوام کوناخواندہ اورپسماندہ رکھنا سرمایہ دارسیاستدانوں اوروڈیروں کی ضرورت ہے کیونکہ اگرعام آدمی کوسیاسی شعورآگیا تو ان کی بادشاہت ختم ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنی مرضی ومنشاء سے اپنے مستقبل اورمقدر کے فیصلے کرنے کیلئے اپنی کلاس میں سے مخلص قیادت تلاش کر یں ورنہ ان کی غلامی کاسیاہ دورکبھی ختم نہیں ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4