پریس کلب میں ذیابیطس ویلنس سنٹرکے تعاون سے خصوصی میڈیکل کیمپ کا اہتمام

پریس کلب میں ذیابیطس ویلنس سنٹرکے تعاون سے خصوصی میڈیکل کیمپ کا اہتمام

لاہور(پ ر)لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے ذیابیطس ویلنس سنٹرکی سربراہ ڈاکٹر فوزیہ معین کے تعاون سے معززممبران اور ان کے اہل خانہ کے لئے ذیابیطس کاخصوصی میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا۔ میڈیکل کیمپ میں چیسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر خاور عباس چوہدری اور دیگر ماہرین نے مریضوں کا شوگر ٹیسٹ بلڈ ٹیسٹ، کولیسٹرول ٹیسٹ،یورک ایسڈ ٹیسٹ، بی ایم آئی ٹیسٹ،ایچ بی اے ون سی اوربلڈپریشر کامعائنہ کیااور مفت ٹیسٹ اور ادویات مہیا کیں۔میڈیکل کیمپ میں ممبران اور ان کی فیملیز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔لاہور پریس کلب کے صدرارشدانصاری اور سیکرٹری افضال طالب نے اس موقع پر کہاکہ پریس کلب کے منتخب نمائندے کلب میں مختلف فیملیز پروگرامز ترتیب دیتے ہیں جس کامقصد ممبران اور ان کی فیملیز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہیں اور فرزانہ چوہدری اس سلسلہ میں ہماری بہترن معاون ومددگارہیں جومختلف میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرتی ہیں جس سے کلب کے وقارمیں اضافہ ہوتاہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ کلب کی منتخب باڈی ممبران سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اورسلسلہ میں مزید پروگرامزترتیب دیئے جارہے ہیں۔     انھوں نے میڈیکل کیمپ میں شرکت کرنے والے ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف کاشکریہ ادا کیا اور انھیں کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4