ماربل انڈسٹریز اینڈگرینائٹ ایسوسی ایشن پنجاب زون کا ہنگامی اجلاس

ماربل انڈسٹریز اینڈگرینائٹ ایسوسی ایشن پنجاب زون کا ہنگامی اجلاس

 لاہور(پ ر)آل پاکستان ماربل انڈسٹریز اینڈگرینائٹ ایسوسی ایشن پنجاب زون کا ہنگامی جنرل باڈی اجلاس لاہورکینٹ کے مقامی میرج ہال منعقد ہوا۔ ہنگامی اجلاس میں ہزاروں ماربل انڈسٹری کے ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں پنجاب حکومت،محکمہ بلدیات ولیبر ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تاجروں کوناجائز ہراساں کرکے اپنے کروڑوں روپے کی ملکیتی فیکٹریوں کو زبردستی شہروں سے باہرمنتقل کرنے کے خلاف زبردست احتجاج اورمزاحمت کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔چیئرمین پاکستان ماربل گرینائٹ ایسوسی ایشن چوہدری محبوب علی سرکی نے کہا کہ محکمہ بلدیات کا غیرقانونی نوٹیفیکیشن کومکمل مسترد کرتے ہیں۔اگرحکومت نے ایسے غیرقانونی نوٹیفیکیشن واپس نہ لیاتوپنجاب بھرکے لاکھوں تاجرپتھر پھینک کرجی ٹی روڈوموٹروے کوزبردستی بندکردیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4