داتا دربار ،نوسر بازوں نے زہریلی شے کھلا کر نوجوان کو ہلاک کردیا

داتا دربار ،نوسر بازوں نے زہریلی شے کھلا کر نوجوان کو ہلاک کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کر ائم سیل) داتا دربار کے علاقے میں نوجوان نوسر بازوں کے ہاتھوں زہریلی شے کھانے سے ہلاک ،پولیس نے لاش ورثا کی جانب سے پوسٹمارٹم سے انکار پر ضروری کارروائی کے بعد ان کے حوالے کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ لیاقت آباد کا سیام عمرہ پر جانے سے قبل داتا دربار گیا جہاں وہ پرُاسرار طور پر زہریلی چیز کھانے سے بے ہوش ہو گیا، اسے طبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش اپنے قبضے میں لے لی ،بعد میں لواحقین کے پوسٹمارٹم سے انکار پر ان کے حوالے کر دی۔لواحقین کے مطابق سیام نے گزشتہ روز عمرہ پر جانا تھا ،اس لیے وہ داتا دربار پر حاضری دینے گیا ہوا تھا جہاں نوسربازوں نے اس کو زہریلی شے کھلا دی جس سے اس کی موت واقع ہو گئی ۔

مزید :

علاقائی -