کمبوہ کالونی ،چار بچوں کی ماں نے زہریلی گولیاں کھاکرخود کشی کرلی

کمبوہ کالونی ،چار بچوں کی ماں نے زہریلی گولیاں کھاکرخود کشی کرلی

 لاہور(کر ائم سیل) کمبوہ کالونی ملت پارک کے علاقہ میں چار بچوں کی ماں نے گھریلو جھگڑے کے بعددلبرداشتہ ہوکرزہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔بتایا جاتا ہے کہ کمبوہ کالونی کے رہائشی رکشہ ڈرائیور تنویر کاگذشتہ روز اپنی بیوی فرحت کے ساتھ جھگڑا ہوا ، ہمسایوں نے معاملہ رفع دفع کروادیا۔ چند گھنٹوں کے بعد فرحت اپنے کمرے میں چلی گئی جہاں اس نے زہریلی گولیاں کھالیں، حالت غیر ہونے پر اسے مقامی ہسپتال میں پہنچا گیا مگروہ جانبر نہ ہوسکی تاہم اس سلسلہ میں مقامی پولیس نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔

مزید : علاقائی