مختلف مقامات پر آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا

مختلف مقامات پر آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا

لاہور(کر ائم سیل) شہر میں مختلف مقامات پر آ تشزدگی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ آگ لگنے سے ایک شخص جھلس گیا، اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔بتایا جاتا ہے کہ کاہنہ کے علاقہ میں واقع کباڑ خانہ میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا ۔آگ پر قابو پانے کی کوشش میں کباڑ خانہ کا مالک پرویز شعلوں کی لپیٹ میں آکر زخمی ہوگیا، اسے ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے جہاں اسکی حالت تشویش ناک ہے جبکہ انار کلی کے علاقہ میں ایک دکان میں آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔

مزید : علاقائی