گوجرانوالہ: اشتہاری گرفتار کرنے پر پولیس جوانوں کو نقد انعام

گوجرانوالہ: اشتہاری گرفتار کرنے پر پولیس جوانوں کو نقد انعام

 گوجرانوالہ( بیورورپورٹ ) سنگین مقدمات میں ملوث خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار کرنے پر سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کی جانب سے پولیس افسران اور جوانوں کو 3لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد کی تقسیم ۔اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی کے لئے جاری کریک ڈاؤن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔شر پسند عناصر کے گردگھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ہر صورت امن کی فضامیں بہتری لائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے آفس میں پولیس افسران اور جوانوں کو 3لاکھ روپے نقد انعام معہ تعریفی اسناد دیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن (ر)محمد علی ضیا، ایس پی سٹی طاہر مقصود چھینہ، ایس پی سول لائنز محمد ندیم کھوکھر،ایس ڈی پی اوز اور ضلع بھر کے ایس ایچ اوزو دیگر پولیس افسران موجود تھے ۔میٹنگ میں سی پی او نے مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس افسران کی کارکردگی کاجائزہ لیا اور انہیں خصوصی ہدایات اور احکامات جاری کئے۔ میٹنگ میں مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کے حوالے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انسپکٹر ذوالفقار احمد کو35000/-روپے، سب انسپکٹر محمد اکرم 40000/- ہزار روپے، سب انسپکٹر فراست اللہ/- 19000روپے،سب انسپکٹر فرحت نواز چٹھہ19000/-روپے،سب انسپکٹر مکرم علی الیٹ فورس19000/-روپے،اے ایس آئی ریاست علی10000/-روپے،ہیڈ کنسٹیبل عبدالرزاق 30000/-ہزار روپے، ہیڈ کنسٹیبل پرویز احمد 30000/-،کنسٹیبلان محمدعارف، خضر حیات،ذکاء اللہ،مدثر اعجاز،اعجاز احمد،شاہین انجم،محمدعلی،عابد علی،محمد یاسین،شہباز احمد،طاہر محمود،عابد حیات، صابر حسین اور کنسٹیبل خالد الیاس کو سات،سات ہزار روپے دئیے گئے۔واضح ہو کہ رواں ماہ میں ضلع کے سنےئر پولیس افسران سے لے کر کنسٹیبلان تک کو مجرمان اشتہاری کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے ۔ مہم کامیابی سے جاری ہے ۔ ماہ کے اختتام پر مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور اول ،دوئم اور سوئم آنے والے پولیس افسران کو لاکھوں کے انعام دئیے جائیں گے جب کہ ناقص کارکردگی کے حامل پولیس افسران کو سخت سزا دی جائے گی۔

مزید : علاقائی