سب انسپکٹر نے بے قصور شہری کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

سب انسپکٹر نے بے قصور شہری کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا

جھنگ (نمائندہ خصوصی)تھا نہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کے سب انسپکٹر نے ریڈ کے دوران بے قصور شہری کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔لواحقین کا لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال کے باہررکھ کر احتجاج ،ڈی ایس پی سٹی سر کل کا لواحقین کو بھر پور انصاف دلانے کا وعدہ۔تفصیلات کے مطابق تھا نہ سیٹلائیٹ ٹاؤن کے سب اانسپکٹر محمد اسلم خان بلوچ نے مدو کی کے رہائشی 50سالہ مظفر کے رشتہ دار کی گرفتاری کے لئے اس کے گھر میں چھاپہ مارا اس دوران گھر میں موجود خواتین کی طرف سے کی جانے والی مزاحمت پر مظفر سپرا نے آگے بڑھ کر معاملہ رفع دفع کرانیکی کوشش کی جس کے دوران پولیس کی طرف سے اسے رائفل کے بٹ مارے گئے جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کے بعد لواحقین لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال لے گئے اور احتجاج کیا آخری اطلاعات آنے تک ضلعی پولیس افسران کے احکامات پر مذکورہ سب انسپکٹر اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی