سمبڑیال:پرانا بازار سے کار چوری

سمبڑیال:پرانا بازار سے کار چوری

 سمبڑیال (نامہ نگار) پولیس ما ڈل تھانہ سمبڑیال کے علاقہ پرانا بازار سے نا معلوم چور 15لاکھ روپے مالیت کی کار چرا کرفرار۔تفصیلات کے مطابق چوہدری رضوان چیمہ کی کارنمبریGAU3333جاپانی ٹیوٹا کرولاجس کی مالیت15لاکھ روپے بتائی جاتی ہے ان کے گھر کے سامنے پرانا بازار منڈی سمبڑیال میں کھڑی تھی کہ صبح 5بجے بازار کے چوکیدار کے جانے کے بعد نامعلوم چور چوری کر کے لے گئے ۔

مزید : علاقائی