گجرات:سلنڈر ری فلنگ کے دوران آتشزدگی ،نوجوان جھلس کر زخمی

گجرات:سلنڈر ری فلنگ کے دوران آتشزدگی ،نوجوان جھلس کر زخمی

 گجرات (بیورورپورٹ) تھانہ سول لائن کے علاقے شاہین چوک کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کی ری فلنگ کے دوران آتشزدگی سے پچیس سالہ نوجوان جھلس کر شدید زخمی ہو گیا جلالپور جٹاں سے تعلق رکھنے والے نوجوان یاسر نواز کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اسکا اعلاج معالجہ جاری ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ گجرات میں گنجان ترین علاقوں میں گیس ری فلنگ کا کاروبار عروج پر ہے اور ری فلنگ کی دوکانوں پر منی پیٹرول پمپ بھی قائم ہیں پیٹرول اور ایل پی جی گیس کی ایک ہی جگہ موجودگی بڑے حادثے کا پیش خیمہ ہے شہریوں نے ڈی سی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے ۔

مزید : علاقائی