نارنگ منڈی ،بازار کی عدم دستیابی ،رشوت طلب کرنے پر فوڈانسپکٹر کی پٹائی

نارنگ منڈی ،بازار کی عدم دستیابی ،رشوت طلب کرنے پر فوڈانسپکٹر کی پٹائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نارنگ منڈی (نامہ نگار)قیامت خیزگرمی اورتپتی دھوپ سے بے حال غریب کسانوں نے باری آنے کے باوجودبھی گندم لوڈنہ ہونے اورمبینہ طورپررشوت طلب کرنے پرفوڈ انسپکٹر کی پٹائی کردی جبکہ مشتعل کسانوں نے سخت گرمی میں ر وڑپرلیٹ کرمحکمہ خورا ک اورمحکمہ مال کیخلاف باردانہ کی عدم دستیابی اورفی تھیلہ 30روپے رشوت طلب کرنے پر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ادھرتحصیل دارنے غلہ منڈی میں چھاپہ مار کر آڑھتیوں سے غیرقانونی باردانہ بھاری مقدار میں برآمد کرلیا۔ مظاہرین سابق سٹی ناظم غلام عباس گجر چوہدری مختارگجراعظم علی باجوہ ملک عبدالستارگوگی چوہدری نثاراحمدگجرارشدسرویاودیگرنے شدیداحتجاج کرتے بتایا کہ محکمہ مال اورمحکمہ خورا ک کے عملہ نے نارنگ منڈی میں اندھیر نگری مچارکھی ہے کسانوں کی بجائے آڑھتیوں کو نوازہ جارہاہے اوررات کی تاریکی میں آڑھتیوں اور بااثرافرادکوباردانہ دیاجارہاہے جبکہ غریب کسان میرٹ پرہونے کے باوجود بھی باردانے سے محروم ہیں اورگذشتہ 20روزسے روزانہ فوڈسینٹرکے چکر لگا کر عاجز آ چکے ہیں انہوں نے کہاکہ غریب کسان کھلی مارکیٹ میں اپنی گندم 1000اور1100 روپے فی من فروخت کرنے پرمجبور ہیں اس طرح کسانوں کامعاشی قتل کیاجارہاہے پہلے چاول کی فصل نے کسانوں کوتباہ وبربادکیااب گندم کی فصل بھی اونے پونے داموں جانے سے کسانوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں وزیراعلی پنجا ب اپنے وعدے کی پاسداری کریں اورگندم کی خریداری یقینی بنائیں بصورت دیگر کسان محکمہ خوراک کے مقامی دفتر کے باہربھوک ہڑتال کرنے پرمجبور ہونگے واضح رہے کہ محکمہ خوراک کاعملہ نارنگ منڈی میں مفت گودام کی سہولیات ملنے کے باوجودمریدکے میں گندم سٹاک کررہا ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو بھاری اخراجات کا سامناکرناپڑتا ہے ۔

مزید :

علاقائی -