ناکے پر نہ رکنے پر ایس ایچ او نے طالب علم کو گولی مار دی لواحقین کا پولیس کیخلاف احتجاج

ناکے پر نہ رکنے پر ایس ایچ او نے طالب علم کو گولی مار دی لواحقین کا پولیس ...

لاہور(کر ائم سیل)گلشن اقبال کے علاقے میں ناکے پر نہ رکنے پر ایس ایچ او نے نویں جماعت کے طالب علم کو گردن میں گولی مار دی، لواحقین کا پولیس کے خلاف احتجاج ،نوجوان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں منتقل کردیاگیا۔ بتایا گیا ہے کہ وحدت کالونی کا رہائشی نویں جماعت کاطالبعلم 17 سالہ عمر نوراپنے دوست کے ہمراہ موٹرسائیکل پرگلشن اقبال کے علاقے پاتھی چوک کے قریب سے گزر رہا تھا کہ ناکے پر نہ رکنے پر پولیس نے اس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک گولی عمر نور کی گردن میں جا لگی،ا سے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ایس ایچ او گلشن اقبال امجد حسین نے پولیس مقابلے کا پرچہ درج کرنے کی کوشش کی لیکن اعلیٰ پولیس افسر نے روک دیا جبکہ طالبعلم کے لواحقین نے ایس ایچ او کے خلاف شدید احتجاج کیا۔بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او تھانے سے بھاگ نکلا جبکہ گلشن اقبال پولیس کے مطابق فائرنگ ایس ایچ او نے کی تھی ۔

مزید : علاقائی