شالیمار 10 سالہ بچہ سیڑھیوں سے گر کر ہلاک ،سابقہ بیوی نے دھکا دیکر مارا ،باپ کا الزام

شالیمار 10 سالہ بچہ سیڑھیوں سے گر کر ہلاک ،سابقہ بیوی نے دھکا دیکر مارا ،باپ ...
شالیمار 10 سالہ بچہ سیڑھیوں سے گر کر ہلاک ،سابقہ بیوی نے دھکا دیکر مارا ،باپ کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل) شالیمار کے علاقے میں 10سالہ بچہ مبینہ طور پر سیڑھیوں سے گر کر ہلاک ہو گیا۔ میرے بیٹے کو سابقہ بیوی نے دھکا دے کر گرا کر مارا ہے، باپ کا الزام۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر باپ کی درخواست پر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے میں منتقل کر دی ۔نمائندہ" پاکستان" سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول کے اہل خانہ اور اہل علاقہ نے بتایا کہ محمد اسلم تیزاب احاطہ مصری شاہ کا رہائشی ہے ۔اس کی بیوی (ر) نے طلاق لے کر فرحان نامی شخص سے شادی کر لی اور شوہر کے ساتھ شالیمار کے علاقے میں رہائش پذیر ہو گئی جہاں اس کا10سالہ بیٹا بھی اس کے ہمراہ رہ رہا تھا۔ گزشتہ روز اسلم کو اطلاع ملی کہ اس کا بیٹا سیڑھیوں سے گر گیا ہے، جب اسلم ہسپتال پہنچا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کے بیٹے کی موت واقع ہو چکی ہے جس پر اس نے پولیس کو اطلا ع دی ۔اسلم کے مطابق اس کی سابقہ بیوی نے جان بوجھ کر اس کے بیٹے کو سیڑھیوں سے دھکا دے کر قتل کیا ہے ۔پولیس نے اسلم کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے میں منتقل کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ اور اصل حقائق تفتیش اور پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہوں گے۔

مزید :

علاقائی -