وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے بجٹ کی تیاریاں جاری

وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے بجٹ کی تیاریاں جاری

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ مالی سال2015-16کے وفاقی بجٹ کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں،ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کاوفاقی بجٹ 5 جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال 2015-16 کا وفاقی بجٹ پانچ جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے ٗ حکومت نے آئندہ بجٹ دستاویز کی چھپائی کا کام پرننٹنگ کارپوریشن آف پاکستان کو دے دیا ہے۔

پی سی پی کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہاکہ بجٹ دستاویز کی معلومات خفیہ رکھنے کے لیے پی سی پی کی بلڈنگ کے باہر رینجرز کے اہلکار تعینات کردئیے گئے ہیں۔

مزید : کامرس