پاک چین منصوبے مکمل ہونے سے تاریخی تبدیلی آئے گی: محمد امجد چوہدری

پاک چین منصوبے مکمل ہونے سے تاریخی تبدیلی آئے گی: محمد امجد چوہدری

لاہور )وقائع نگار)اپوزیشن لیڈر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز محمد امجد چوہدری نے پاک چین معاہدوں کو پاکستان کی خوش قسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاک چائینہ منصوبے مکمل ہو جائیں تو ملک میں تاریخی تبدیلی آجائے گی اور پاکستان بحرانوں سے نکلتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات دُنیا میں اہمیت کے حامل ہیں جبکہ اگر گوادرپورٹ مکمل کر لیا جائے تو پاکستان ایک نئے دور میں داخل ہو جائے گا اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت وقت سمیت عسکر ی قیادت بھی چائینہ کے ساتھ تعلقات کو بڑھانے کیلئے کردار ادا کر رہی ہے جو کہ اہمیت رکھتا ہے جبکہ چائینہ کے صدر نے بھی پاک چین معاہدوں کو مکمل کر نے کا عزم کیا ہے کیونکہ ان معاہدوں میں بھی چائینہ کا اور پاکستان کا ایک جیسا مفاد ہے۔

اور دونوں ممالک میں خوشحالی آئے گی اور بیرونی سرمایہ کاری ہوگی جبکہ پاکستان میں توانائی کے منصوبے چائینہ خود بنا رہا ہے جس سے توانائی کا بحران کا خاتمہ ہو گا۔

مزید : کامرس