تھائی چاولوں کی فی ٹن قیمت گیارہ ماہ کے کم ترین سطح پر آگئی

تھائی چاولوں کی فی ٹن قیمت گیارہ ماہ کے کم ترین سطح پر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنوئی (اے پی پی) تھائی چاولوں کی فی ٹن قیمت گیارہ ماہ کے کم ترین سطح پر آگئی ۔ عالمی و علاقائی منڈی میں چاول کی طلب میں کمی کے باعث تھائی لینڈ کے اعلیٰ معیار کے 5فیصد بروکن وائٹ رائس کی قیمت 385ڈالر فی ٹن فری آن بورڈ پر آگئی ہے ۔ مارکیٹ کے مطابق جون 2014ء کے بعد پہلی مرتبہ تھائی چاول کی قیمت میں اس قدر گراوٹ آئی ہے ۔


ویتنامی 5فیصد بروکن چاول کی قیمت 360سے363ڈالر فی ٹن پر ہے
جو کہ ایک ہفتہ قبل 355سے 360ڈالر پر تھی۔ منیلا یعنی فلپائن و یتنام سے دو لاکھ ٹن سے تین لاکھ دس ہزار ٹن چاول خریدنے کا خواہشمند ہے۔

مزید :

کامرس -