کاٹن کراپ منیجمنٹ کے حوالے سے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت رحیم یارخان کی زیر صدارت اجلاس

کاٹن کراپ منیجمنٹ کے حوالے سے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت رحیم یارخان کی زیر ...

رحیم یار خان (اے پی پی) کاٹن کراپ منیجمنٹ کے حوالے سے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت رحیم یارخان محمد ظفر یاب حید ر کی زیر صدارت دفتر ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت(توسیع)رحیم یارخان میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں چاروں تحصیلوں کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسران زراعت(توسیع) نے شر کت کی۔ اجلاس میں امتیازاحمد ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع )نے میٹنگ کے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور کپاس اوردیگر خریف فصلات کے ٹارگٹ اور کاشت کے حوالے سے میٹنگ کے شرکاء کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں ای ڈی او، زراعت رحیم یارخان محمد ظفر یاب حید رنے جملہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی متعلقہ تحصیلوں میں فارمر ٹریننگ پروگرامز کو دیئے گئے شیڈول کے مطابق یقینی بنائیں اور کاشتکاروں کوکپاس کی جدیدپیداوری ٹیکنالوجی کے متعلق معلومات اورمحکمانہ سفارشات سے آگاہ کریں۔

ڈی او ،زراعت امتیازاحمدنے جملہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسران کو ہدایت کی کہ کسانوں کو میعاری اور کنٹرول ریٹ پر زرعی ادویات اور کھادوں کے حصول کو یقینی بنائیں اوراِن کے میعار کو بہتر بنانے کے لئے اُن کی مانیٹرنگ بھی کریں۔ ای ڈی او، زراعت رحیم یارخان محمد ظفر یاب حید رنے جملہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسران سے کہا کہ وہ اپنی متعلقہ تحصیلوں میں زرعی ادویات اورکھاد کی غیر میعاری فروخت اور بلیک مارکیٹنگ کرنے والے ڈیلرز کے خلاف قانونی کاروائی کریں ۔محمدزبیر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت(توسیع) لیاقت پورنے بتایا کہ اس سال تحصیل لیاقت پور میں غیر میعاری کھاد ور غیر میعاری زرعی ادویات فروخت کر نے اولے دوڈیلرز کے خلاف ایف آئی آر، درج کر وائی گئی ہیں۔شہزاد احمد جنید زراعت آفیسر خان پور نے بتایا کہ تحصیل خان پور میں بھی غیر میعاری کھاداور غیر میعاری زرعی ادویات فروخت کر نے والے چار ڈیلرز کے خلاف ایف آئی آر،درج کر وائی گئی ہیں۔امتیاز احمد ڈی او زراعت نے جملہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسران زراعت (توسیع) کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے جملہ فیلڈ اسٹاف سے کہیں کہ وہ اپنے اپنے حلقہ میں کاشتکاروں کی رہنمائی کے لئے اپنی تمام تر کو ششوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ڈیوٹی کو سر نجام دیں۔

مزید : کامرس