مئی کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.35 فیصد اضافہ ریکارڈ

مئی کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.35 فیصد اضافہ ریکارڈ

کراچی(این این آئی) رواں مالی سال 2014-15 کے گیارہویں ماہ مئی 2015ء کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.35فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 1.34 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 8مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ٹماٹر، زندہ مرغی ،چینی ، گڑ،دال ماش، چنے کی دال ، مونگ کی دال، آلو،آٹا، خوردنی تیل، سرخ مرچ ، ایل پی جی ،مسور کی دال ،لہسن ،پیاز، مٹن، بیف اور کیلے سمیت 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔انڈے، مسٹرڈ آئل ، گندم اور ویجی ٹیبل گھی سمیت 4 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ڈیزل ،مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،چائے ،ملک پاڈ، دھی ، تازہ دودھ، باسمتی چاول ، اری چاول ، نمک ، بجلی کے نرخ ،کپڑے اورکھلا گھی سمیت 29 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 1.35، 1.38 1.38 اور 1.31 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : کامرس