رواں سال کے تیسرے ماہ میں یوریا کی فروخت 11 فیصد بڑھ گئی

رواں سال کے تیسرے ماہ میں یوریا کی فروخت 11 فیصد بڑھ گئی

کراچی (این این آئی)رواں سال کے تیسرے ماہ مارچ کے دوران یوریا کی فروخت میں 11 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ٗ ڈی اے پی کے استعمال میں 34 فیصد سے زائد کمی ہوئی ۔ مارچ کے دوران یوریا کی فروخت میں 11 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ ڈی اے پی کے استعمال میں 34 فیصد سے زائد کی کمی ہوئی ۔ این ایف ڈی سی کے جاری اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے دوران یوریا کی فروخت 4 لاکھ 29ہزار ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اِسی عرصے میں 3 لاکھ 84ہزار ٹن تھی ۔ سال کے تیسرے ماہ میں 63 ہزار ٹن ڈی اے پی خریدی گئی جو پچھلے سال کے اِسی عرصے میں 73 ہزار ٹن پر موجود تھی ۔

مزید : کامرس