جنوبی افریقہ نے پاکستانی سیمنٹ پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی لگادی

جنوبی افریقہ نے پاکستانی سیمنٹ پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی لگادی

جوہانسبرگ (بیورورپورٹ )جنوبی افریقہ کی جانب سے سیمنٹ پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی لگا دی گئی،ڈیوٹی کی شرح14 سے77 فیصد تک ہے۔پاکستان سے سیمنٹ کی برآمدات میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، جنوبی افریقہ نے3 ماہ کی چھان بین کے بعد پاکستانی سیمنٹ برآمدات پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد کردی ہے، سب سے زیادہ ڈیوٹی بیسٹ وے سیمنٹ پر عائد کی گئی ہے۔ دوسری جانب سب سے کم ڈیوٹی عائد کئے جانے پر ڈی جی کے سی ،کے مارکیٹ شیئر میں اضافہ متوقع ہے، جنوبی افریقہ پاکستانی سیمنٹ کے سب سے بڑی مارکیٹ ہے، مجموعی سیمنٹ برآمدات کا 20 فیصد جنوبی افریقہ بر آمد کیا جاتا ہے۔

مزید : کامرس