ایمپلائز اپ گریڈیشن سمری فوراً وزیر اعلیٰ کو بجھوائی جائے،سیکرٹریٹ ملازمین

ایمپلائز اپ گریڈیشن سمری فوراً وزیر اعلیٰ کو بجھوائی جائے،سیکرٹریٹ ملازمین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبرنگار) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل نے دوبارہ اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے ایسوسی ایشن کے مطالبے پر اپ گریڈیشن کی جو سمر ی طلب کی ہے چیف سیکرٹری پنجاب اسے فی الفور حتمی منظوری کے لئے وزیر اعلی پنجاب کو بھجوائیں تاکہ ملازمین میں پانی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے اور وزیر اعلی پنجاب کی منظوری کے بعد اپ گریڈیشن کا فی الفور نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔ اگر ایک ہفتے کے اندر اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہو تا اور سکیل ریوائز کرنے کی مثبت سفارشات وفاقی حکومت کو نہیں بھجوائی گئیں تو پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل بھر پور احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے اور ملازمین کے جائز حقوق کی تکمیل تک جدوجہد جاری رہے گی۔ کونسل نے 15 مئی کے پنجاب سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے بھر پور احتجاج پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسی روز پاکستان کی سطح پر تمام سیکرٹریٹس میں کامیاب احتجاج پر تمام عہدیداران اور ملازمین کو مبارکباد دی ۔ ملازمین

مزید :

صفحہ آخر -