چین کے دورے کے دوران نریندر مودی کی عجیب وغریب حرکات سے بھارت کی سبکی

چین کے دورے کے دوران نریندر مودی کی عجیب وغریب حرکات سے بھارت کی سبکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے چین کا تین روزہ دورہ کیا لیکن اس دوران کچھ ایسی حرکات کیں جس کی وجہ سے دنیا بھر میں بھارت کی جگ ہنسائی ہوگئی۔نیویارک ٹائمز بھی وزیراعظم مودی کی عجیب وغریب حرکات پر پریشان دکھائی دیا ، مودی چین میں بیجنگ کے نواح میں سیاحتی مقام پر گئے جہاں کچھ عرصہ قبل زمین کے نیچے پتھروں کی آرمی ملی اوراس جیسے دیگرمقامات گھومے حالانکہ سربراہان مملکت ایسے دوروں سے گریز کرکے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں یاتعاون وغیرہ پر بات چیت کوترجیح دیتے ہیں ، سیاحتی مقام کی سیرکے موقع پر مودی نے سیاہ عینک لگارکھی تھی اور مڑمڑکرمجسموں کو دیکھتے رہے ، کبھی آگے سے گھورتے رہے تو کبھی پیچھے سے ، ایک تصویر ایسی بھی سامنے آئی ہے جس میں مودی ایک مجسمے کے کالر کو انگلی چھیڑکر کچھ تسلی کرنے کی کوشش میں ہیں۔ایک تصویر میں دومجسموں کے درمیان میں پیچھے سے آکر ایک کے چہرے کو گھور رہے ہیں۔ان تصاویر کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت میں ایک کارٹون بھی چھپا جس میں کارٹونسٹ نے کچھ ایسی تصویر بنائی جیسے مودی کو مجسموں کے سخت چہرے دیکھ کر پاکستان کی عسکری و سول قیادت کاخیال آگیا، ایک مجسمے کو کارٹون میں نوازشریف اور دوسرے کو جنرل راحیل شریف کا رنگ دیاگیا۔ اسی طرح مودی چینی وزیراعظم کے ہمراہ سیلفیاں لیتے رہے جبکہ عوامی مقامات پر لی گئی ان سیلفیزمیں چینی وزیراعظم کی بالکل دلچسپی نہیں تھی۔یادرہے کہ ایسی ہی کوششیں بھارت نے ماضی میں بھی کی ہیں تاکہ چین سے قربتیں بڑھائی جاسکتیں لیکن یہ کوشش الٹا بھارت کے خلاف گئیں اور چینیوں کو ایسی حرکات سے نفرت ہوئی۔ بھارت کی سبکی

مزید :

صفحہ آخر -