معاشرتی خود مختاری کے بغیر عورتوں کے حقوق کا تحفظ ممکن نہیں، ہارون سلطان
لاہور( خبرنگار) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئرسید ہارون احمد سلطان سے گزشتہ روز خواتین کے وفد نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ خواتین کی شمولیت کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کر سکتاجبکہ تعلیم اور معاشرتی خود مختاری کے بغیر عورتوں کے حقوق کا تحفظ ممکن نہیں۔حکومت پنجاب نے خواتین کے حقوق کے لئے ریکارڈ قانون سازی کی ۔جس کے نتیجے میں کم عمری کی شادیاں ، وراثتی جائیداد سے محروم رکھنے سمیت دیگر سماجی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہو گا۔خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لئے حکومت پنجا ب نے پہلی مرتبہ خاتون محتسب کا تقرر عمل میں لایا۔ملازمت اور عوامی مقامات پر خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے تین سال تک قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔ملازمت،ریاست اور دیگر شعبوں میں کوٹے مختص کئے۔ورکنگ وویمن ہاسٹل ،کرائسز ہاسٹلز کی تعداد بڑھائی جارہی ہے۔
تحفظ ممکن نہیں