گاڑی چلاتے موبائل فون استعمال کرنے والوں کو جیل ،جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوسکتی ہیں، سعودی ڈائریکٹر آف ٹریفک سیفٹی

گاڑی چلاتے موبائل فون استعمال کرنے والوں کو جیل ،جرمانہ یا دونوں سزائیں ...

جدہ (بیورو چیف) سعودی ٹریفک نئے قانون کے مطابق گاڑی چلاتے موبائل فون استعمال کرنے والوں کو جیل یا جرمانہ دونوں لاگو ہوسکتے ہیں۔ بریگیڈیئر جنرل علی الرشیدی ڈائریکٹر آف ٹریفک سیفٹی کا کہنا ہے کہ اس قانون کا اطلاق ٹریفک سیفٹی میں اضافہ اور حادثات کی روک تھام کرنا ہے۔ پچھلے دنوں انہوں نے ٹریفک سیفٹی کے بارے میں ہونے والی ایک ورکشاپ ’’سڑکوں کو محفوظ بنانے میں نوجوان کا کردار‘‘ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موبائل کے استعمال سے حادثات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو گاڑی چلاتے موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں وہ موبائل استعمال نہ کرنے والوں سے 4گناہ زیادہ حادثات کا شکار ہوتے ہیں جبکہ گاڑی چلانے کے درمیان واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے والے ڈرائیور 10 گنا زیادہ حادثات کا شکار ہوتے ہیں ان کے جو گاڑی چلانے کے دوران واٹس ایپ کا استعمال نہیں کرتے۔

مزید : صفحہ آخر