ڈبل شاہ سکینڈل ‘اشتہاری 8 سال بعد سیالکوٹ سے پکڑاگیا
وزیرآباد (نمائندہ خصوصی) سید سبط الحسن گیلانی المعروف ڈبل شاہ سکینڈل میں نامزد ملزم کو 8 سال بعد نیب نے سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا۔نیب نے ڈبل شاہ سکینڈل میں سید سبط الحسن کے ایجنٹ شیخ عدنان کرامت ،جمیل راہی اور افتخار وارث کے خلاف علیحدہ ریفرنس بنایا تھا جس میں جمیل راہی ضمانت پر، افتخار وارث زیرحراست جبکہ شیخ عدنان کرامت اشتہاری تھا جس کو گزشتہ روز نیب نے8 سال بعد سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ڈبل شاہ کے مذکورہ ایجنٹوں نے عوام سے کروڑوں روپے اکھٹے کئے اور ڈبل شاہ تک نہ پہنچائے اور ڈبل شاہ کے متوازی اپنا دھندہ شروع کر رکھا تھا ۔ متاثرین نے وزیر اعظم اور چیئرمین نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سے عمر بھر کی جمع پونجیاں ہتھیانے والے ملزمان کو سزائیں دی جائیں اور ان کی لوٹی ہوئی رقوم کی جلد ازجلد واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈبل شاہ سکینڈل