2018 ء سے قبل لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائیگا ،عابد شیر علی

2018 ء سے قبل لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائیگا ،عابد شیر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (بیورورپورٹ)وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں۔2018 سے قبل لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا‘ حلقہ کی تعمیر و ترقی اورخوشحالی میرا مشن ہے ‘تکمیل کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جارہی ہیں‘ کروڑوں کے فنڈز سڑکوں ‘ پارکوں ‘ سکولوں سمیت حلقہ سیوریج سسٹم ‘ بجلی گیس کے منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے ۔پسماندہ اور دیہی علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پایہ تکمیل تک پہنچائے جارہے ہیں ۔ آئندہ دو سالوں میں حلقہ کا کوئی علاقہ بنیادی سہولتوں سے محروم نہیں رہے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلمی ٹاؤن میں بجلی کے پولز کی تنصیب کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم پی اے میاں طاہر جمیل ‘چوہدری ذوالفقار گجر‘ تجمل پہلوان‘ملک مختار‘مصطفے انصاری‘ ملک اسماعیل سیلا ‘ملک نصیر‘ رانا سیف ‘ ملک امداد‘رانا فاروق چوہدری ذوالفقار گجر‘ تجمل پہلوان‘ملک مختار‘مصطفے انصاری‘ ملک اسماعیل سیلا ‘ملک نصیر‘ رانا سیف ‘ ملک امداد‘رانا فاروق و دیگر عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی حکومت ہمہ وقت کوشاں رہے ہیں ۔تعلیم صحت کی سہولتوں کی فراہم کے لئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے گئے جس کی وجہ سے عوام دور نتائج کی حامل پالیسیوں سے ثمرات بھی حاصل کر رہے ہیں ۔ عابد شیرعلی

مزید :

صفحہ آخر -