یمنی سیاستدانوں کے سعودی عرب سے مذاکرات شروع جنگ بند ی کو بڑھایا جائے،اقوام متحدہ

یمنی سیاستدانوں کے سعودی عرب سے مذاکرات شروع جنگ بند ی کو بڑھایا جائے،اقوام ...

 ریاض(خصوصی رپورٹ) اقوامِ متحدہ نے یمن میں جنگ بندی کو بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ امدادی کارکنوں نے جنگ بندی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جنگ زدہ علاقوں میں پھنسے ہوئے افراد اشیا ئے ضروریہ پہنچائیں مگر ان کا کہنا ہے کہ ابھی بہت سے کرنا باقی ہے۔جنوبی شہر تعز میں کل رات گئے ہونے والی لڑائی میں کم از کم دس افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔دریں اثناء خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق تقریباً 400 یمنی سیاستدانوں اور قبائلی رہنماؤں نے یمن کے مستقبل کے متعلق سعودی عرب میں مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔ لیکن ان میں یمن کے دارالحکومت اور شمالی یمن کے زیادہ تر علاقوں پر قابض شیعہ حوثی باغی شرکت نہیں کر رہے ہیں۔یمن پر اقوامِ متحدہ کے نمائندے اسماعیل اولد شیخ احمد نے گزشتہ روز اجلاس کا افتتاح کرتے ہوئے سبھی پارٹیوں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ انسانی بنیادوں پر قائم کی گئی متزلزل جنگ بندی دیرپا تک جنگ بندی کی طرف لے جائے۔سعودی عرب یہ تین روزہ مذاکرات خلیجی ممالک کے اتحاد جی سی سی کی سرپرستی میں کر رہا ہے۔حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں ہونے والے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیا تھاجو کہ مارچ سے باغیوں کے خلاف فضائی حملے کر رہا ہے۔ان فضائی حملوں کا مقصد یمن میں صدر عبدالربو منصور ہادی کی حکومت کو دوبارہ قائم کرنا تھا جو ملک سے فرار ہو کر سعودی عرب چلے گئے تھے۔ ہادی نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔ اقوامِ متحد

مزید : صفحہ آخر