رمضان کیلئے عمرہ پیکچ دوگنا مہنگا اور رہائشی کرایوں میں 3 گنا اضافہ کی تیاریاں مکمل

رمضان کیلئے عمرہ پیکچ دوگنا مہنگا اور رہائشی کرایوں میں 3 گنا اضافہ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(میاں اشفاق انجم سے )رجب میں عمرہ بحران ختم نہ ہو سکا سعودی حکومت کی طرف سے عمرہ کمپنیوں کو عمرہ کوٹہ الاٹ کرنے کے بعدسعودیہ میں پہلے سے موجود عمرہ زائرین کو نکالنے کے ساتھ عمرہ اپروول مشروط کرنے سے نئے بحران نے جنم لیا ،15اپریل سے15مئی عمرہ اپروول 5فیصد تک محدود ہو کر رہ گئی آج سے تقریباََ 30 سعودی عمرہ کمپنیاں بحال ہو رہی ہیں 10کمپنیاں ابھی تک اپنے بندے سعودیہ سے نکالنے میں ناکام رہی ہیں سعودی عمرہ کمپنیوں نے پاکستانی ٹریول ایجنٹ سے ملی بھگت کر کے شعبان میں 500ریال فی فرد عمرہ اپروول 1500ریال کرنے اور رمضان میں2500ریال صرف عمرہ ویزہ اپروول کرنے کے ساتھ ساتھ سعودیہ ،مکہ، مدینہ کی رہائشوں کی قیمتوں میں 3گنا تک اضافہ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ،سعودی عمرہ کمپنیوں کی آڑ میں پاکستانی ٹریول ایجنٹوں نے عوام الناس پر شعبان میں عمرہ اپروول،1500ریال فیس وصول کرنے کا پروگرام بنایا ہے اس طرح عمرہ ویزہ42000.روپے کا ہو گایعنی شعبان میں عمرہ ویزہ صرف42ہزار میں جدہ،مکہ ٹرانسپورٹ کے ساتھ ملے گا ،15دن کے لیے اکانوی عمرہ مکہ مدینہ کی رہائش کے ساتھ بلڈنگ جو 1000.ریال میں مل رہی ہے اس کو 3000.ریال کرنے کی خبریں ہیں،42ہزار روپے کا ویزہ اور84ہزار رہائشوں کاعلیحدہ و صول ہو گا 126000=42000+84000.روپے ویزہ اور رہائش کا ہو گا، ٹکٹ اس کے علاوہ ہو گا ،اپروول بند ہونے کی وجہ سے عمرہ بحران نے ائیر لائنز کے کاروبار کو بھی متاثر کیا ہے بظاہرتمام ائیر لائنز کے سسٹم میں ٹکٹ دستیاب ہیں مگر یکم شعبان سے 15یکم رمضان تک ائیر لائنز نے بھی کرائے بڑھانے کے لیے صف بندی کر لی ہے،عمرہ اپروول+ رہائش 126000روپے میں 80ہزار روپے کی ٹکٹ جمع کر لیں تو عمرہ شعبان میں 206000.تک پہنچ جائے گا اور اگر اس میں رمضان اپروول کا مزید1000.ریال جمع کر لیا جائے تو رمضان میں 15روزہ عمرہ دو لاکھ 34ہزار کا ہو جائے گا،اندھیر نگری کیوں ہے اس کی وجہ سے عمرہ کاروبار مدر پدر آزاد ہے ،گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی عمرہ پہنچ سے باہر ہو جائے گا ،نئی پیش بندی سے لگ رہا ہے عمرہ اس سال رمضان میں امیروں کی پہنچ سے بھی باہر ہو جائے گا کیونکہ سعودی کمپنیوں نے شعبان ،رمضان کا محدود عمرہ کوٹہ جاری کیا ہے اور ساتھ کہا گیا ہے رجب میں جانے والے سعودیہ چھوریں گے تو شعبان کا کوٹہ ملے گا ،شعبان کے لوگ نکلیں گے تو رمضان کا کوٹہ ملے گا،سعودیہ کی منصوبہ بندی کا ناجائز فائدہ اور 2ماہ عمرہ بند ہونے کا خسارہ پورا کرنے کے لیے پاکستانی عمرہ کمپنیاں صف بندی کر چکی ہیں اس سال بھی دونوں ہاتھوں سے لوٹا جائے گا۔ رمضان عمرہ

مزید :

صفحہ آخر -