اقتصادی راہداری منصوبے پر سیاسی جماعتوں کا چیخنا سمجھ سے بالا تر ہے،احسن اقبال

اقتصادی راہداری منصوبے پر سیاسی جماعتوں کا چیخنا سمجھ سے بالا تر ہے،احسن ...

 لاہور (آن لائن) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر بھارت کا چیخنا تو سمجھ میں آتا ہے‘ لیکن ہماری سیاسی جماعتوں کا چیخنا سمجھ سے بالاتر ہے‘ اقتصادی راہداری ہی ترقی کا واحد منصوبہ نہیں بلکہ چین کے تعاون سے اور بھی ترقی کے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں اگر وفاق کمزور ہو گا تو کسی ایک صوبے کی ترقی سے کوئی فائدہ نہیں‘ ہم نے ماضی میں کئی مواقع ضائع کئے ہیں اور اب قدرت نے اقتصادی راہداری کی شکل میں ایک سنہری موقع دیا ہے‘ سیاسی انتشار اور مارشل لاء ملک کی معاشی ترقی میں رکاوٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار احسن اقبال نے اتوار کے روز لاہور میں پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی معیشت اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک بیرونی سرمایہ کاری کے لئے پرکسشش مواقع فراہم نہ کئے جائیں‘ پاکستان نے گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان نے اہم معاشی و اقتصادی کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کے تعاون سے معاشی ترقی کر لی تو یہ ایک اہم کامیابی ہو گی اب عالمی میڈیا اور معاشی ادارے بھی پاکستان کی ترقی کا اعتراف کر رہے ہیں داخلی استحکام اور امن سے بیرونی سرمایہ کاری بڑے گی پاکستان اب پوری دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے 90 کی دہائی میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا اور پاکستان ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ گیا۔ احسن اقبال

مزید : صفحہ آخر