فرقہ واریت ،لسانی فسادات اور قتل و غارت گری میں بھارت ملوث ہے ،حافظ سعید
لاہور(آن لائن ،اے این این)امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسرحافظ محمدسعید نے کہا ہے کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور منصوبے کے اعلان کے بعد بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کا نیا بازار گرم کردیا ہے۔اس منصوبے کو ناکام بنانے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را‘‘ نے خصوصی سیل قائم کیا ہے۔ بھارتسمجھتا ہے کہ یہ منصوبہ مکمل ہوگیا تو پاکستان جنوبی ایشیا ء کا ایک مضبوط ملک بن جائے گا۔ بھارت پاکستان کوترقی کی راہ پر گامزن نہیں دیکھنا چاہتا۔اس لئے وہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچارکرنے کیلئے ملک میں دہشت گردی پروان چڑھارہا ہے۔وطن عزیز میں فرقہ ورانہ ،لسانی فسادات اور قتل وغارت گری میں بھارت ملوث ہے۔وہ مرکزسعد بن معاذ حیدرآبادمیں کارکنان کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ خالد، قاری محمد یعقوب شیخ،مولانا نصر جاوید، فیصل ندیم و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ ماضی میں بھارت کے جارحانہ رویے کے مقابلے میں پاکستانی حکومتوں کی پالیسی نہایت فدویانہ رہی ہے لیکن اب وزیراعظم ،آرمی چیف ، دفاعی اداروں اور دفترخارجہ کی طرف سے پاکستان میں دہشت گرد ی کے سرپرست کو بے نقاب کرنا خوش آئند ہے۔حکومت حقائق کھل کر سامنے آنے کے بعد بھارت کا چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کرے۔ پاکستان میں مداخلت کے مسئلہ پر بھارت سے صاف اور دوٹوک بات کی جائے۔انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور اقوام متحدہ نے کراچی کے واقعہ پر بھارت کے ملوث ہونے پر کھل کراظہار نہیں کیا۔دراصل بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے پیچھے مغرب ہے۔امریکہ بھارت کو پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی شہ دے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری بہن آسیہ اندرابی نے ایک بار پھر پاکستان کا پرچم لہرا کر ثابت کردیا ہے کہ کشمیری پاکستان سے الحا ق چاہتے ہیں۔کشمیری اپنا حق خوداردیت مانگتے ہیں لیکن غاصب بھارت کشمیریوں کی آوازکودبانا چاہتا ہے۔ کشمیریوں کی حالیہ تحریک نے بھارت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔ حافظ سعید