بھارتی وزیر اعظم کی سیلفی ڈپلومیسی بھی شروع ہو گئی

بھارتی وزیر اعظم کی سیلفی ڈپلومیسی بھی شروع ہو گئی

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سیلفی ڈپلومیسی بھی شروع ہو گئی ہے چینی ہم منصب کے ساتھ ان کی سیلفی سوشل میڈیاپر جاری کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی سیلفی لینے کا شوق پڑ گیا وہ چین کے دورے پر گئے تو چینی قیادت کے ساتھ خوب ملاقاتیں اور مذاکرات ہوئے اس سے بھی دل نہ بھرا تو چینی وزیراعظم کے ساتھ مودی کی سیلفی چینی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر جاری کر دی گئی۔آبادی اور طاقت کے لحاظ سے 2 بڑے ممالک کے بڑوں کی اس سیلفی کو دنیا کی سب سے طاقتور سیلفی کہا جا رہاہے۔

مزید : عالمی منظر