امریکہ کی یونائیٹڈ ایئرلائن نے ہیکروں کے لئے مفت سفر کا اعلان کر دیا

امریکہ کی یونائیٹڈ ایئرلائن نے ہیکروں کے لئے مفت سفر کا اعلان کر دیا
 امریکہ کی یونائیٹڈ ایئرلائن نے ہیکروں کے لئے مفت سفر کا اعلان کر دیا

  

 نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکہ کی یونائیٹڈ ایئرلائن نے ’بگ باؤنٹی پروگرام‘ کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے تحت وہ ہیکرز جو کامیابی سے ایئرلائن کے نظام میں خامیوں کی نشاندہی کرسکیں گے، کو 50 ہزار، ڈھائی لاکھ یا 10 لاکھ، ایئر مائلز مفت دئیے جائیں گے۔ جس خامی کی نشاندہی کی جائے گی، اس کی سنجیدگی کو سامنے رکھتے ہوئے انعام کے حجم کا یقین کیا جائے گا۔ اس سے قبل گوگل اور فیس بک جیسے ادارے بھی ہیکرز کو خامیوں کی نشاندہی پر کیش ادائیگی کے پروگراموں کا اعلان کرچکے ہیں لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کوئی ایئرلائن اس کے عوض مفت سفر کا موقع فراہم کررہی ہے۔جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جس خامی کی نشاندہی کی جائے، ضروری ہے کہ وہ پہلی بار منظر عام پر آرہی ہو، نشاندہی کرنے والا آدمی کسی ایسے ملک میں نہ رہتا ہو جس پر امریکہ نے پابندیاں لگا رکھی ہیں اور ضروری ہے کہ یہ خامی اس کی اپنی پیداکردہ نہ ہو۔ یاد رہے چند ہفتے قبل ایف بی آئی اور ایوی ایشن ایجنسی نے ایئرلائنز کو ہدایت کی تھی کہ وہ جہازوں میں نصف وائی فائی نیٹ ورکس پر کڑی نظر رکھیں کیونکہ ہیکرز انہیں نشانہ بناسکتے ہیں۔ اس سے قبل ایک سائبر سیکیورٹی ماہر نے ٹویٹ بھی کی تھی کہ جس جہاز پر وہ سوار ہے باآانی اس کے آکسیجن ماسک سسٹم تک رسائی حاصل کرسکتا ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آئی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ درست طور پر خطرات کی سنجیدگی کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا لیکن ضروری ہے کہ ایئرلائنز حفاظتی اقدامات کریں، تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ یونائیٹڈ ایئرلائنز کے پروگرام میں حصہ لینے والے ہیکرز کسی بھی جہاز یا اس کے نظام پر تجربات نہیں کرسکتے۔ ایسی کوشش کی صورت میں جیل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر