داعش آپ کے بھائی نے بنائی تھی ٗ طالبہ نے ریپبلکن پارٹی کے جیب بش کو آڑے ہاتھوں لے لیا

داعش آپ کے بھائی نے بنائی تھی ٗ طالبہ نے ریپبلکن پارٹی کے جیب بش کو آڑے ہاتھوں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک (این این آئی)امریکہ میں کالج کی طالبہ ایوی زیڈرک نے ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار جیب بْش کو داعش کے حوالے سے آڑھے ہاتھوں لیا۔یونیورسٹی آف نویڈا کی 19 سالہ طالبہ ایوی زیڈرک نے کہاکہ دولت اسلامیہ عراق میں امریکی مداخلت کا شاخسانہ ہے اور صدر اوباما کو اس کا ذمہ دار ٹھہرانا ایسا ہی ہے جیسے کوئی اپنی گاڑی کا ایکسیڈنٹ کر دے اور خود ذمہ داری لینے کی بجائے مسافروں کو برا بھلا کہنا شروع کر دے۔صحافیوں میں گھرے ہوئے جیب بش سے ایوی زیڈرک نے پوچھا کہ وہ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ مشرقِ وسطیٰ میں داعش اس لیے بنی کہ صدر اوباما نے وہاں سے امریکی فوجوں کو واپس بلانا شروع کر دیا؟آپ کہتے ہیں کہ دولتِ اسلامیہ اس لیے بنی کہ ہم وہاں سے فوجیں واپس بلا رہے ہیں۔آپ اس کی ذمہ داری صدر جارج بش پر ڈالنے کی بجائے صدر اوباما پر ڈال رہے ہیں۔ وہاں امریکی فوج بھیجنے والے صدر بش تھے نہ کہ صدر اوباما۔ دولتِ اسلامیہ پیدا کرنے کی ذمہ داری عراق کی اتحادی انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے جس نے عراق کی پوری حکومت کو تلپٹ کر کے اسے برطرف کر دیا۔دولتِ اسلامیہ اس وقت بنی جب عراقی فوج کے 30 ہزار ملازمین کو نکال باہر کر دیا گیا۔ان کے پاس کوئی ملازمت نہیں تھی تاہم اس کے باوجود انہیں فوج کے اسلحے اور ہتھیاروں تک رسائی حاصل رہی۔ دولتِ اسلامیہ آپ کے بھائی نے بنائی۔اس پر جیب بْش نے ایوی کے بازو کو تھپتھپاتے ہوئے کہا کہ کیا یہ آپ کا سوال ہے یا؟طالبہ ایوی زیڈرک نیجواباً کہا کہ آپ زیادہ غرور نہ کریں بلکہ میرے سوال کا جواب دیں۔جی ہاں۔ ہم نے اپنے جوانوں کو امریکہ کی برتری کے خواب دکھا کر وہاں بھیجا تھا۔ اور اب بھی آپ امریکی بڑائی کا ڈھنڈورا پیٹ کر امریکہ کو کیوں مزید جنگوں میں دھکیلنا چاہتے ہیں اس پر جیب بش کا جواب تھا کہ میں آپ کا احترام کرتا ہوں تاہم آپ سے اتفاق نہیں کرتا۔ہمارا عراق کے ساتھ ایک معاہدہ موجود تھا اگر صدر اوباما چاہتے تو وہ وہاں دس ہزار فوجی چھوڑ سکتے تھے جو عراق میں استحکام لا سکتے تھے اور اس دوران عراقی فوجی حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہو جاتے۔
لیکن صدر اوباما نے ایسا نہیں کیا اور اس کے نتیجے میں جو خلاء پیدا ہوا وہ فوراً (دولتِ اسلامیہ) نے پر کر دیاآپ جس طرح چاہیں تاریخ کو دوبارہ لکھ لیں تاہم یہ بات بڑی سادہ ہے کہ آج ہم ہمیں (مشرق وسطیٰ) میں عدم استحکام کا سامنا ہے اور اس کی وجہ یہی ہے کہ ہم نے وہاں سے اپنی فوجیں واپس بلا لی ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -