مکہ المکرمہ کی جیلوں سے گیارہ سو غیر قانونی یمنی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا

مکہ المکرمہ کی جیلوں سے گیارہ سو غیر قانونی یمنی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا

مکہ المکرمہ (اے پی پی) سعودی شہر مکہ المکرمہ کی جیلوں میں قید گیارہ سو غیر قانونی یمنی شہریوں کو رہا کر دیا گیا۔ مکہ ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ کے ڈائریکٹر میجر جنرل اطوارگی نے کہا ہے کہ مکہ کی جیلوں میں سے گیارہ سو یمنی باشندوں کو رہا کر دیا گیا ہے جبکہ مکہ کی جیلوں میں اب سفری دستاویزی بے ضابطگیوں کی وجہ سے 400یمنی قیدی رہ گئے ہیں۔ یمنی قونصل جنرل علی العاشی کے مطابق سعودی قوانین کے مطابق غیر قانونی طور پر سعودی عرب آنے والے یمنی باشندوں کی سفری دستاویزات کو درست کیا جا رہا ہے اور اس کیلئے قونصل خانوں میں خصوصی کاونٹر ترتیب دے دیئے گئے ہیں۔

مزید : عالمی منظر