چینی عوام آئی فون کے ہوم بٹن کی جگہ سافٹ وئیر کااستعمال کرتے ہیں وجہ دلچسپ

چینی عوام آئی فون کے ہوم بٹن کی جگہ سافٹ وئیر کااستعمال کرتے ہیں وجہ دلچسپ
چینی عوام آئی فون کے ہوم بٹن کی جگہ سافٹ وئیر کااستعمال کرتے ہیں وجہ دلچسپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بیجنگ(نیوزڈیسک)دنیا بھر میں آئی فون بہت زیادہ استعمال کیا جانے والا سمارٹ فون ہے لیکن چین میں اسے بہت ہی الگ طریقے سے استعمال کیا جاتا ہے اور آپ کو یہ بات بہت عجیب لگے گی کہ چینی عوام آئی فون کا ہوم بٹن استعمال نہیں کرتے بلکہ اس مقصد کے لئے ایک سافٹ وئیر AssistiveTouch کا استعمال کرتے ہیں۔ AssistiveTouch ایک ایسا سافٹ وئیر ہے جس کوانسٹال کرنے کے بعد ایک گول سی شے آئی فون کی سکرین پر نمودار ہوجاتی ہے جو کہ اصل میں ہوم بٹن کا کام دیتی ہے اور یہ سکرین میں کہیں بھی لے جاکر چھوڑی جاسکتی ہے۔آخر کیا وجہ ہے کہ چینی لوگ آئی فون کا ہوم بٹن استعمال کرنے کی بجائے اس سافٹ وئیر کا استعمال کرتے ہیں؟Tencentکے پراڈکٹ مینیجر ڈین گروورکا کہنا ہے کہ اس بات کوکوئی بھی ٹھوس جواب نہیں دیتا لیکن اس کی ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ چین میں آئی فون بہت مہنگے ہیں اور اکثر آئی فون کا ہوم بٹن خراب ہوجاتا ہے لہذا چینی لوگ اپنے آئی فون کو محفوظ رکھنے کے لئے اس بٹن کا استعمال کرتے ہیں۔چینی لوگوں کا خیال ہے کہ اگر وہ ہوم بٹن کا زیادہ استعمال کریں گے تو یہ خراب ہوجائے گا اور انہیں نیا فون لینا پڑے گا لہذا وہ AssistiveTouch سافٹ وئیر کا استعمال کرتے ہیں تاکہ اپنے آئی فون کومحفوظ رکھا جائے۔ڈین گروورکا کہنا ہے کہ چینی صوبے جوانگ زو میں اس نے کسی بھی شخص کو اس سافٹ وئیر کے بغیر آئی فون استعمال کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔

مزید :

صفحہ آخر -