وزیراعظم کا 6بچوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

وزیراعظم کا 6بچوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں آتش زدگی سے 6بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امدادی کارروائیوں میں تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔ اتوار کو وزیراعظم نواز شریف نے لاہور میں آگ لگنے کے واقعہ میں چھ بچوں کے جھلس کر جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ایسے واقعات سے نمٹنے کے لئے آگ بجھانے والے آلات اور حکمت عملی بہتر کی جائے۔ امدادی کارروائیوں میں تاخیر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ صدر مملکت ممنون حسین ‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور عمران خان نے لاہور میں آتش زدگی سے چھ بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ اتوار کوصدر مملکت ممنون حسین ‘ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف‘ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں آتش زدگی سے چھ بچوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ‘ افسوس اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ چھ بچوں کے جھلس کر جاں بحق ہونے پر دلی افسوس ہوا واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔ امدادی سرگرمیوں میں تاخیر کے ذمہ داران کا بھی تعین کیا جائے واقعے کی ہر پہلو سے تحقیق کی جائے۔

مزید : صفحہ اول